ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیوزی لینڈدہشت گردانہ حملہ: مسلم ممالک کا شدید ردعمل

نیوزی لینڈدہشت گردانہ حملہ: مسلم ممالک کا شدید ردعمل

Sat, 16 Mar 2019 11:46:55    S.O. News Service

لندن،16مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مسلم ممالک نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر ہوئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انڈونیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ عبادت کے مقام پر ایسا حملہ ناقابل قبول ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسی طرح ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور ترکی نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترک صدر کے ترجمان نے ان حملوں کو ’نسل پرستانہ اور فاشسٹ حملہ‘ قرار دے دیا ہے۔ بھارت کی مسلم کمیونٹی نے بھی ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔


Share: